پپری یوسی 3 میں
صفائی کے ناقص انتظامات سے عوام پریشان۔
نا اہل ایڈمنسٹریٹر ملیر کو ہٹایا جائے۔غازی خان لانگاھ۔
رپورٹ۔سید اختر حسین۔
ملیر ۔
رہنما پی ٹی آئی ، گڈاپ ٹاؤن کے انفارمیشن سیکریٹری اور امیدوار برائے جنرل کونسلر غازی
خان لانگاھ نے ڈیفائن نیوز اپنے علاقے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ،یوسی 3 پپری گڈاپ ٹاؤن میں صفائی کے ناقص انتظامات سے علاقہ گندگی کا ڈھیر بنتا جارہا ہے۔
منتخب نمائندے خرگوش کی نیند سورہے ہیں۔ یہ آپ کے سامنے گورنمنٹ گرلس
پرائمری اسکول ہے اور اسی گلی میں پپری کا صحت مرکز بھی موجود ہےیہاں کچرا اتنا ہوگیا
ہے کہ خود صحت میں کام کرنے والوں کی گاڑیاں نہیں گزر سکتی.
![]() |
پپری کا صحت مرکز |
عوام دہری پریشانی کا شکار ہے اسکول اور ہسپتال میں آنے جانے والے پریشانی کے شکار ہیں
نااہل انتظامیہ اور نااہل ملیر کے ایڈمنسٹریٹر کو فل فور ہٹا کر کسی ایک قابل آفسر کو مقر کریں۔
یہ واضح ثبوت ہیں کرپشن کے جو یوسی میں فنڈ ہونے کے باوجود صفائی کام نہ ہو۔اور صفائی
انچارج کو کئی بار شکایت درج کرانے کے باوجود صفائی کام ہوتے نظر نہیں آرہا۔
جب تک نااہل صفائی کا انچارج رہے گا کوئی امید ہی صفائی کی نظر نہیں آرہی۔بہت جلد
صفائی کے انچارج مشتاق مٹو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔اور اگر عوام نے
آنے والے بلدیاتی الیکشن میں ساتھ دیا تو انشا ءاللہ پپری میں عوام کی
سوچ کے مطابق صفائی کا کام ہوگا۔
1 Comments
ظلم ہے
ReplyDelete